45 دن کے اندر ملک بھر میں بجلی پر ریلیف نہ ملا تو لانگ مارچ کریں گے، حافظ نعیم

کراچی (این این آئی)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 45 دن مین ریلیف نہیں دیا تو ہر قصبے سے لانگ مارچ ہو گا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پورے پاکستان کی معیشت کا آدھا حصہ کراچی کا ہے، صوبائی حکومت کا 97، 98 فیصد ریونیو کراچی سے ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اقدامات عوام دشمنی پر مبنی ہیں، کئی ممالک میں بلدیاتی حکومتوں کے پاس زیادہ اختیارات ہوتے ہیں۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ٹاو¿ن اور یو سیز کی سطح پر جو اختیارات منتقل ہونے چاہیے وہ نہیں ملے، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ٹھیکیداری نظام کے تحت چل رہا ہے، میئر اور وزیرِ بلدیات کا اختیار ہے، ٹاو¿ن والوں کو اختیار نہیں دیا۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 160 بلین سے زیادہ وفاقی حکومت سے صوبائی حکومت کو ملتا ہے، فارم 47 پر آ جاو¿، بندے غائب کرو اور کہو کہ ہم جمہوری ہیں، 230 ملین ڈالر کا کلک ادارہ بنایا گیا، کام کہاں نظر آ رہا ہے؟انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اپنے حصے کا کام کر رہی ہے، ہمارے پاس 9 ٹاو¿ن ہیں، پی پی نے جو کچھ کیا وہ سب کے سامنے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں