محکمہ موسمیات کی پیشگوئی، کراچی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی
کراچی (انتخاب نیوز) میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی۔ مرتضیٰ وہاب کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے بعد ایمرجنسی نافذکی گئی، کراچی میں 25 اور 26 اگست کو موسلادھار بارش کے امکانات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی میونسپل سروسز کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ شہر میں ممکنہ بارشوں سے نمٹنے کیلئے بلدیہ عظمیٰ کے تمام اسٹاف کی چھٹی منسوخ کردی ہے۔
Load/Hide Comments


