کشیدہ حالات کے پیش نظر مستونگ کے اسپتال میں ہائی الرٹ جاری

مستونگ (انتخاب نیوز) شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال مستونگ میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔ ضلع مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ اور دیگر قریبی علاقوں کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ نے ہسپتال میں ہائی الرٹ جاری کردیا، ہسپتال کے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈاکٹرز، اسٹاف نرسز، پیرامیڈکس اور دیگر عملے کے علاوہ ہسپتال کے کنسلٹنٹس، سرجنز، ڈاکٹرز اور ایمبولینسز کو بھی الرٹ رہنے کی تاکید کیں۔ تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے ہسپتال کا عملہ تیار رہے اور بروقت طبی امداد و خدمات فراہم کر سکے، علاوہ ازیں ہسپتال کی سیکیورٹی کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں