پی بی 32 چاغی سے متعلق دائر انتخابی عذرداری پر فیصلہ محفوظ

کوئٹہ ( آئی این پی )بلوچستان ہائیکورٹ کے جج جسٹس جناب جسٹس عبد اللہ بلوچ پر مشتمل الیکشن ٹریبو نل ون نے بلو چستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 32چاغی سے متعلق دائر انتخابی عذارداری پر فریقین کے وکلا ءکے دلا ئل مکمل ہو نے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق سابق چیئر مین سینیٹ میر صادق سنجرا نی کا میابی کے خلا ف اما ن اللہ نو تیزئی نے انتخابی عذارداری دائر کر رکھی ہے گزشتہ روز عذرداری کی سما عت کے دوران امان اللہ نو تیزئی کی جانب سے عبد الستار اور محمد اسحاق نوتیزئی ایڈووکیٹ جبکہ میر صادق سنجرانی کی جانب سے قاضی نجیب الرحمن، بلوچ خان، راشد ایوب اور عبدالجلیل بلوچ ایڈووکیٹ اور حکومت بلوچستان کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نصرت بلوچ پیروی نے اپنے اپنے دلا ئل مکمل کر لئے جس پر معزز ٹریبونل نے فریقین کی جانب سے فائنل بحث سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں