خاران، انتظامیہ سےمذاکرات ناکام ، لاپتہ افراد کے لواحقین کاریڈزون پر دھرنا دوسرے روز بھی جاری

خاران (نمائندہ انتخاب) گزشتہ شام خاران شہر چیف چوک دوکان سے سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ کامران اور بختیار یلانزئی کی جبری گمشدگی کیخلاف اُنکے لواحقین اور بی وائی سی کا خاران ریڈ زون ایریا پر دھرنا آج دوسرے روز بھی جاری دھرنے میں خواتین بچوں سمیت خاران کے سیاسی و سماجی رہنماوں سیاسی پارٹیز علماء کرام وکلاء برادری کی بھی بڑی تعداد میں شرکت جبکہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مذاکرات کیاگیا تاہم مذاکرات ناکام ہوئے دھرنے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ دونوں بھائیوں کامران اور بختیار یلانزئی کی بحفاظت بازیابی تک خآران ریڈ زون ایریا پر دھرنا جاری رہیگی

اپنا تبصرہ بھیجیں