امام کعبہ نماز کے دوران سورہ رحمان کی تلاوت کرتے ہوئے روپڑے
ریاض, امام کعبہ مسجد الحرام میں جمعہ کی نماز کے دوران سورہ رحمان کی تلاوت کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رو پڑے۔امام کعبہ کی بیت اللہ میں نماز جمعہ کے دوران پھوٹ پھوٹ کر رونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مطاف میں بہت ہی کم لوگ نماز جمعہ کی ادائیگی کررہے ہیں اور امام کعبہ سورہ رحمان کی تلاوت کررہے ہیں۔تاہم دوران تلاوت امام صاحب آنسوں پر قابو نہ رکھ سکے اور پھوٹ پھوٹ کر روپڑے۔ نماز جمعہ کے بعد انہوں نے دعا کرائی کہ اے اللہ ہمارے حال پر رحم فرما، بلاں اور آفتوں سے ہماری حفاظت فرما۔اس سے قبل خانہ کعبہ کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں شیئر کرائی گئی تھی جس میں خالی مطاف میں نماز عشا کے بعد پرندوں کو خانہ کعبہ کا طواف کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
Load/Hide Comments