نصیر آباد، بساک کا لوامز جامعہ کے سب کیمپس کو الگ یونیورسٹی کا درجہ دینے کیلئے آگاہی ایجوکیشنل واک کا انعقاد

نصیرآباد(نمائندہ انتخاب) بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے یونیورسٹی کالج آف ڈیرہ مراد جمالی کے موجودہ مسائل اور اسے یونیورسٹی کا درجہ دینے کےلیے ایک ” آگاہی ایجوکیشنل واک” کا انعقاد کیا گیا۔ طلباء و طالبات سمیت عوام نے اس آگاہی مہم میں شرکت کی۔ یہ ایجوکیشنل واک لٹریسی مہم بلوچ لٹریسی کیمپئین کا تسلسل ہے جس کا مقصد نصیرآباد میں واقعہ لوامز جامعہ کی سب کیمپس کو الگ و خودمختار یونیورسٹی کا درجہ دے کر اسے فعال کرنا سمیت تمام اساتذہ کو مستقل کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں