کورونا وائرس، اپوزیشن کااحتجاج ملتوی، وباء کے تدارک کے لیے اقدامات کا مطالبہ

کوئٹہ ,وبلوچستان اسمبلی کی اپوزیشن چیمبر میں اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈران کا اجلاس اپوزیشن لیڈر اور جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیراحمد شاہوانی،پشتونخواملی عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نصیر اللہ زیرے ودیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں پورے ملک اور خصوصاََ بلوچستان میں کورونا وائرس پر تشویش کااظہار کیاگیا اور اس عالمی وباء سے ملک کے باشندوں اور صوبے کے عوام کو تحفظ دینے پر زور دیاگیاچونکہ اس وباء سے متعلق اب تک تخصیص وعلاج دنیا کی سطح پر نہیں ہواہے اس لئے اس وباء کو مختلف علاقوں میں پھیلنے سے روکنے کے انتظامات کئے جائیں،بین الاقوامی بارڈروں پر باہر سے آنے والوں کو فوری طورپر بارڈر سے منزل تک پہنچانے اور ان سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کئے جائیں،اس وقت مرکزی اور صوبائی حکومت بے حسی کاشکار ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ کورونا وائرس کے سنگین حادثات کی وجہ سے 19مارچ کو وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے عوامی احتجاج کو فی الوقت ملتوی کیاگیاجونہی حالات سدھر جائیں احتجاج کے عمل کو روع کیاجائے گااور احتجاج اس وقت تک جاری رکھاجائے گا جب تک بلوچستان میں امن وامان یقینی بنا کر بے انصافی،ظلم کاخاتمہ نہ کیاجائے اور عوام کے حقوق کا مکمل تحفظ نہ ہوجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں