ڈیجیٹل دہشتگردی زیادہ خطرناک اور پیچیدہ ہے، آرمی چیف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل دہشتگردی اور ففتھ جنریشن وار روایتی دہشتگردی کے برعکس زیادہ خطرناک اور پیچیدہ ہے لیکن جب تک ہم متحد رہیں گے دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ 6 ستمبر کا دن تاریخ میں یوم دفاع کے نام سے نمایاں حیثیت رکھتا ہے، معرکہ ستمبر میں فوج کیبہادری کا مظاہرہ آئندہ نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے۔جنرل عاصم منیر نے کہا کہ دہشتگردی کو بہادری اور جواں مردی سے قابو کیا، فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں سے آج پاکستان محفوظ ہے۔ان کا کہنا تھا ڈیجیٹل دہشتگردی اور ففتھ جنریشن جنگ نئے چیلنجز کے طور پر سامنے آ رہے ہیں، روایتی دہشتگردی کے برعکس ڈیجیٹل دہشتگردی زیادہ خطرناک اور پیچیدہ ہے، ملک دشمن عناصر، غیر ملکی اداروں کے اشتراک نے ڈیجیٹل دہشتگردی کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اختلافات بھلاکر مثالی یکجہتی اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کریں گے، جب تک ہم متحد رہیں گے دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں