بلاول نے پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں طلب کرلیا

اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کا اہم اجلاس آج (پیر کو ) اسلام آباد میں طلب کرلیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلز پارٹی کے قانونی و آئینی ماہرین شریک ہوں گے۔پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منگل کو طلب کیے جانے کا امکان ہے، اجلاس میں صدر کی طرف سے واپس بھیجے جانے والے مجوزہ بل رکھے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں