جیکب آباد ، کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

جیکب آباد ( آئی این پی ) جیکب آباد میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے قریب دوداپور کے علاقے میں گھر میں بجلی کا بورڈ بناتے ہوئے کرنٹ لگنے سے 18سالہ نوجوان علی نواز مغیری جاں بحق ہوگیا، نوجوان کی لاش اسپتال منتقل کی گئی جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کی نوجوان کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں