سینٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس کل ہوں گے

اسلام آباد (آئی این پی )سینٹ کا اجلاس پیر 9ستمبر کی شام پانچ بجے چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاوس میں شروع ہو گا۔اجلاس میں معمول کی کاروائی سمیت اہم قانون سازی زیر غور آئیگی۔دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو ہوگا۔ اجلاس پیر نو ستمبر کی شام پانچ بجے سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاوس میں دوبارہ شروع ہوگا۔ اجلاس میں معمول کی کاروائی سمیت اہم قانون سازی زیر غور آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں