بیرسٹر گوہر سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنما گرفتار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بیرسٹر گوہر کو پارلیمنٹ کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین کو ان کے گھر سے حراست میں لے لیا گیا۔اس سے قبل شیر افضل مروت کو بھی گرفتار کیا گیا تھا،پولیس کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو کل کے جلسے میں بدنظمی پرگرفتار کیا جائےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں