تربت، آئی ای ڈی نصب کرنے کے دوران بارودی مواد پھٹنے سے مشتبہ شخص ہلاک
تربت (نمائندہ انتخاب)تربت میں ایم 8 شاہراہ پر آئی ای ڈی نصب کرتے وقت بم پھٹنے سے مشتبہ شخص ہلاک ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ شب جوسک ڈیٹ پروسیسنگ پلانٹ کے قریب ایم 8 شاہراہ پر بم دھماکہ پھٹنے سے مشتبہ شخص ہلاک ہوگیا ہے جس کی شناخت الطاف ولد مراد محمد ساکن ڈنے سر کے نام سے کی گئی ہے پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک مشتبہ شخص بم نصب کر رہا تھا کہ اس دوران بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ ہوا۔
Load/Hide Comments