کورونا کے 2نئے کیسز،ملک میں تعداد 30ہو گئی

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور شہر قائد کراچی میں کورونا وائرس کے مزید ایک ایک کیس سامنے آگئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 30ہوگئی۔ میڈیا ر پورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک خاتون کے ٹیسٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے،متاثرہ خاتون امریکا سے آئی ہیں اور انہیں پمز اسپتال کے آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ مریضہ کی حالت تشویشناک ہے۔ادھر ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کے مطابق کراچی میں بھی ایک خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ خاتون کراچی کی رہائشی ہیں اور 6 مارچ کو سعودی عرب سے وطن واپس لوٹی ہیں، انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ سعودی عرب سے واپسی پر کراچی ائیرپورٹ پر معائنے کے دوران ان میں کورونا وائرس کا شبہ ہوا اور مزید ٹیسٹس میں اس بیماری کی تصدیق ہوگئی۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 16 ہوگئی جن میں سے 2 افراد صحت یاب ہوکر گھر چلے گئے اور 14 زیرِ علاج ہیں۔وزارت صحت و ریگولیشن نے پاکستان میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال جاری کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں وائرس سے متاثرہ تین افراد مکمل صحتیاب ہوگئے ہیں اور انہیں ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں