وزیر اعظم کے حکم پر قومی اسمبلی میں 20ارکان پارلیمانی سیکرٹری مقرر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے20ارکان قومی اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کردیا۔قومی اسمبلی ذرائع کے مطابق ساجد مہدی ،احمد عتیق انور، اسامہ سرور ،میاں خان بگٹی ،عامر طلال خان ،فرح ناز اکبر، شیذرہ منصب علی خان پارلیمانی سیکرٹری مقرر ہوئے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ صبا صادق، دانیال چودھری، کرن عمران ڈار، ڈاکٹر درشن ،وجیہہ قمر، محمد عثمان اویسی ،شاہد عثمان، انوارلحق چودھری کو بھی پارلیمانی سیکرٹری بنادیا گیا ۔دوسری جانب قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نئے مقرر ہونے والی پارلیمانی سیکرٹریز کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں