کورونا وائرس:وزیراعظم،آرمی چیف سمیت اہم شخصیات کا ملاقاتیں محدود کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد:کرونا وائرس کے پیش نظر وزیراعظم اور آرمی چیف سمیت اہم شخصیات نے ملاقاتیں محدود کر دیں ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ گزشتہ روز ہونے والے سیکورٹی کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں کرونا وائرس کے بڑھنے اور مریضوں کی تعداد میں اضافہ پر تشویش کاا ظہار کیا گیا جبکہ اس سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔اجلاس میں تجویز دی گئی کہ کرونا وائرس کے پیش نظر وزیر اعظم،آرمی چیف سمیت اہم شخصیات کی ملاقاتیں محدود کی جائیں،رپورٹ کے مطابق اجلاس میں اس تجویز پرطویل بحث کی گئی کہ وزیر اعظم عمران خان،آرمی چیف اور دیگر اہم شخصیات کی ملاقاتوں پر مکمل پابندی ہونی چاہیے یا نہیں تاہم شرکاء کی اکثریت نے محدود ملاقاتوں پر اتفاق کیا
Load/Hide Comments