صوبائی حکومت محکمہ صحت کو چلانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہیں، پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن

کوئٹہ(یو این اے )آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے صوبائی صدر فضل الرحمان کاکڑ نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت محکمہ صحت کو چلانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہیں محکمہ صحت میں تبدیلی صرف اخباری بیانات تک محدود ہوچکی ہیںآل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن محکمہ صحت کوپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر چلانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیںآل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن گرینڈ ہیلتھ الائینس بلوچستان کے ساتھ ملکر شدید احتجاج کریگی اور عوام کو بے یار مددگار کسی صورت نہیں جھوڑینگی اور آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن عوام کی جنگ ہرصورت میں لڑیگی عوام در بہ در کی ذندگی گزارنے پر مجبور ہوچکی سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی کمی، سہولیات کا فقدان، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس، اور نرسز اسٹاف کی کمی مگر حکومت محکمہ صحت کو منافع بخش کاروبار کی صورت میں دیکھنے کی سوچ سے باہر نہیں آتی آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن حکومتِ بلوچستان کی صحت کے شعبے میں بدترین کارکردگی اور عوام دشمن پالیسیوں(نجکاری) کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے موجودہ صوبائی حکومت جب سے وجودمیں آئی ہیں صوبے کے کسی بھی ضلع میں ادویات کی فراہمی کا مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث مریضوں کو ناقابلِ برداشت مشکلات کا سامنا ہے مہنگائی کے اس دور میں حکومتِ بلوچستان عوام کو صوبے کے کسی بھی ہسپتال میں ادویات کی فراہمی کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، اور یہ غفلت جان لیوا امراض میں مبتلا مریضوں کی زندگیوں کے لیے شدید خطرات کا باعث بن رہی ہے کینسر جیسے مہلک امراض کے مریض ہسپتالوں میں بے یار و مددگار پڑے ہوئے ہیں، جبکہ حکومتِ بلوچستان اور وزیر اعلی صحت کے شعبے کو منافع خوری کی خاطر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی نظر کر رہے ہیں یہ حکومتی فیصلے نہ صرف عوام کے ساتھ کھلی ناانصافی ہیں بلکہ بلوچستان کے صحت کے نظام کو تباہی کے دہانے پر لے جا رہے ہیں پیرامیڈیکس فیڈریشن حکومت بلوچستان کے ان تمام فیصلوں کو مسترد کرتی ہے ہزاروں ڈاکٹرز،پیرامیڈیکس اور نرسز مستقل ملازمتوں کے انتظار میں ہیں، جبکہ حکومت کنٹریکٹ پر بھرتی کرنے کا غیر دانشمندانہ فیصلوں پر عمل* *پیرا ہے، جسےپیرامیڈیکس فیڈریشن یکسر مسترد کرتی ہے اور مستقل اسامیوں کے لئے جہدوجہد جاری رکھے گی آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن حکومت کے ان تمام عوام دشمن اور صحت کے شعبے کے خلاف اقدامات کو سختی سے مسترد کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ صوبے کے تمام ہسپتالوں میں فوری طور پر ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے صحت کے شعبے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کے فیصلے کو واپس لیا جائے تمام ہیلتھ سٹاف کو فوری طور پر مستقل بنیادوں پر بھرتی کیا جائے آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن یہ مطالبہ کرتی ہے کہ محکمہ صحت سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے فیصلہ کو فوری طور کینسل کی جائے محکمہ صحت میں پیرامیڈیکل اسٹاف کے عرصہ درازسے بلوچستان میں خالی پوسٹوں پر فوری طور بھرتیاں کرنے کی عمل کو فوری طور پر شروع کی جائے ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کے سربراہی ڈپٹی کمشنر کے بجائے ڈویژنل سطح پر کی جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں