سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والے آفسران کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے گا،محکمہ صحت
کوئٹہ(یو این اے ) بلوچستان میں سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والے افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں گےمحکمہ صحت کا کہنا ہے کہ افسران کی تنخواہوں اور پنشن سے وصولیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ 30 اگست تک گاڑیاں واپس کرنے کی ڈیڈ لائن پر صرف ایک گاڑی واپس ہوئی ہے اور جو سرکاری گاڑی واپس نہیں کرے گا اس کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے گا
Load/Hide Comments