سی ڈی سی نے ریکوڈک مائننگ کمپنی کے سی ایس آر فنڈز سے متعدد ترقیاتی منصوبے منظور کر لیے

نوکنڈی (آن لائن) سی ڈی سی نے نوکنڈی میں عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ریکوڈک مائننگ کمپنی کے سی ایس آر فنڈز سے متعدد ترقیاتی منصوبے منظور کیے ہیں۔ یہ منصوبے سی ڈی سی کی تجاویز پر مبنی ہیں اور درج ذیل ہیں1انڈس ہسپتال نوکنڈی سی ڈی سی نے انڈس ہسپتال نوکنڈی کے لیے آر ڈی ایم سی کے سی ایس آر فنڈز سے منظوری کرائیں ہیں۔ اس کے تحت ہسپتال میں مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، دوائیاں بلا معاوضہ دی جا رہی ہیں، طبی ٹیسٹ بغیر کسی خرچ کے کیے جا رہے ہیں، اور ایمرجنسی کی سہولت چوبیس گھنٹے دستیاب ہے۔ انڈس ہسپتال نوکنڈی میں 58 ملازمین سی ڈی سی کے فنڈز سے تنخواہ لے رہے ہیں، جن میں اکثریت مقامی ملازمین پر مشتمل ہے2ہنر فانڈیشن ٹیکنیکل سنٹر سی ڈی سی نے ہنر فانڈیشن ٹیکنیکل سنٹر کی منظوری دی ہے، جہاں علاقے کے نوجوانوں کو مختلف مہارتیں مفت سکھائی جا رہی ہیں۔ اس سنٹر میں میسنری، کارپینٹری، آئی ٹی، اور دیگر تکنیکی ہنر شامل ہیں۔ دور دراز علاقوں سے آنے والے طلبا کو ہنر سیکھنے کے ساتھ ساتھ ماہانہ بیس ہزار روپے وظیفہ بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔ ہنر فانڈیشن ٹیکنیکل سنٹر میں 40 ملازمین سی ڈی سی نوکنڈی کے فنڈز سے تنخواہ حاصل کر رہے ہیں، جن میں اکثریت مقامی ملازمین کی ہے3بجٹ کی منظوری سی ڈی سی کی حالیہ میٹنگ میں نوکنڈی کے لیے مختلف ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی گئی، جن میں شامل ہیں ہنر فانڈیشن کے لیے بجٹ برائے سال 2024/2025 اسپورٹس بجٹ: فٹ بال گراسی، فٹسال گرانڈ، کرکٹ گرانڈ، تیکوانڈو ملٹی پرپز ہال، والی بال گرانڈ وغیرہ۔ نوکنڈی اسپورٹس اینڈ کلچر فیسٹیول نوکنڈی میں واٹر فلٹریشن پلانٹس آر او پلانٹس نوکنڈی میں کوالٹی ایجوکیشن کے لیے فنڈز (بیکن ہاس، سٹی سکول، یا روٹس سکولنگ سسٹم نوکنڈی کے سرکاری سکولوں میں ٹیچرز اور دیگر سہولیات کی فراہمی۔نوکنڈی اور ضلع چاغی کے یوتھ کے لیے سکالرشپ پروگرام۔نوکنڈی کی دینی مدارس کے لیے فنڈز اور سہولیات۔نوکنڈی سی ڈی سی آفس کے قیام اور فرنیچر کی فراہمی۔یہ ترقیاتی اقدامات نوکنڈی کے شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے اٹھائے گئے ہیں اور ریکوڈک مائننگ کمپنی کے سی ایس آر فنڈز سے سی ڈی سی کی تجاویز کی بنیاد پر عمل درآمد کیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں