حب، علی حسن زہری کے چھوٹے بھائی پر قاتلانہ حملہ
حب(نمائندہ انتخاب ) وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے صنعت وحرفت میر علی حسن زہری کے چھوٹے بھائی قربان علی زہری کی گاڑی پر مشرقی بائی پاس پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ کا واقعہ وہ ساتھیوں سمیت محفوظ رہے فائرنگ سے گاڑی کے ٹائر برسٹ ہو گئے اس حوالے سے رابطہ کرنے پر SHOحب سٹی تھانہ قادر شیخ کے مطابق میر علی حسن زہری کے چھوٹے بھائی قربان علی زہری بتاتے ہیں کہ وہ اپنی ویگو گاڑی میں ساکران روڈ مری چوک سے آفتاب چوک سے ہوتے ہوئے جیسے ہی مشرقی بائی پاس پر چڑھے تو اُنکی گاڑی کے تعاقب میں آنے والے دو موٹر سائیکلوں پر سوار نقاب پوش مسلح افراد نے اُنکی گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے وہ اور انکے ساتھی معجزانہ طور پر محفوظ رہے تاہم گولیاں لگنے سے گاڑی کو نقصان پہنچا ہے اور ٹائر برست ہو گئے پولیس کے مطابق ابھی تک واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا جاسکا ہے ۔