مستونگ ،موٹروے آفس پر دستی بم حملہ
مستونگ (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے علاقے مستونگ میں پرانا بکری منڈی کے قریب موٹروے آفس پر نامعلوم افراد کا دستی بم حملہ،زرائع کے مطابق دستی بم آفس کے احاطے میں گر کر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، ذرائع کا مزیدکہنا تھا کہ دھماکے میں کوئی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔
Load/Hide Comments