شہباز شریف قوم کے لیے شرمندگی ہے، قاسم سوری کاوزیراعظم کی جنرل اسمبلی خطاب پر ردعمل

کوئٹہ(یو این اے )پاکستان تحریک انصاف کے سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہباز شریف قوم کے لیے شرمندگی ہے فارم 47کے چور وزیراعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران آج اقوامِ متحدہ کے باہر پاکستان تحریکِ انصاف امریکہ کے زیرِ اہتمام احتجاجی مظاہرہ ہو گا، دنیا کو معلوم ہونا چاہیے کہ یہ قانونی طور پر منتخب حکومت کے نمائندے نہیں ہیں اور پاکستان میں اس وقت غیر اعلانیہ مارشل لا ہے۔ پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ اج اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی ایک ایسا شخص کر رہا ہے جس کو پاکستان کی عوام نے منتخب ہی نہیں کیا جو چور ہے بوٹ پولیشیا ہے جو این آر او لے کر آیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ 76 سالہ کینسر کی مریضہ ڈاکٹر یاسمین راشد، ہماری بہنوں، بچیوں کو 16، 16 ماہ سے جیل میں بند رکھا، ہمارے گھر توڑے ہمارے گاڑیاں توڑیں ہماری ماں بہنوں کے دوپٹے کھینچے اسوقت یہ لیبرلز نہیں بولے اسوقت چیف جسٹس بولا میں سوشل میڈیا نہیں دیکھتا، یہ تو قاضی کے ساتھ چھوٹا سا واقعہ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں