ڈاکٹر شاہنواز جعلی پولیس مقابلہ کیس ، عدالت کا اعلیٰ پولیس افسران کا نام ای سی ایل میں شامل کر نے کا حکم

میر پور خا ص (نمائندہ انتخاب) ہائی کورٹ سرکٹ بینچ میرپورخاص میں جعلی پولیس مقابلے میں مارے جانے والے ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس کی پیروی کرتے ہوئے ایڈووکیٹ علی پلھ اصغر ناریجو و دیگر وکلا نے عدالت میں درخواست دائر کی۔ عزز عدالت نے ایک ڈی آئی جی اور دو ایس ایس پیز کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔ کیس میں نامزد سابق ڈی آئی جی میرپورخاص جاوید سونہارو جسکانی، سابق ایس ایس پی میرپورخاص اسد چودھری، اور سابق ایس ایس پی عمرکوٹ آصف رضا کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔ ایڈووکیٹ علی پلھ کا کہنا تھا کہ ان افسران کے ملک چھوڑنے کے خدشات ہیں، اس لیے ان کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا جائے تاکہ وہ فرار نہ ہو سکیں۔ انہوں نے عدالت سے ڈاکٹر شاہنواز کی فیملی کو تحفظ فراہم کرنے کی درخواست کی۔دوسری جانب، ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کو میرپورخاص پولیس نے سندھڑی تھانہ کی حدود میں جعلی مقابلے میں ہلاک کیا تھا۔ ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کے قریبی رشتے دار ایڈوکیٹ ابراہیم کنبھر کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا۔ اس مقدمے میں پیر عمر جان سرہندی، سابق ڈی آئی جی میرپورخاص جاوید جسکانی، سابق ایس ایس پی اسد چودھری، سابق ایس ایس پی عمرکوٹ آصف رضا ، سابق انچارج سی آئی اے عنایت علی زرداری، سابق انچارج ڈی آئی بی دانش بھٹی، سابق سب انسپکٹر سی آئی اے ہدایت اللہ ناریجو، سابق ایس ایچ او سندھڑی نیاز کھوسو، اور دیگر شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں