سپریم صرف پارلیمان ہے آئین سازی کا حق بھی اس کا ہے،رانا ثنا اللہ

فیصل آباد(صباح نیوز) وزیر اعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ خاں نے کہاہے کہ نظام عدل میں خواہشات پرنہیں قانون کے مطابق فیصلے ہوں گے-سپریم ادارہ صرف پارلیمان ہے آ ئین سازی کاحق بھی اسے ہے عدلیہ تشریح کرسکتی ہے امید ہے نظام عدل بھی اصلاحات ہونگی توملک میں معاشی اورسیاسی استحکام آئے گا- صباح نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے ان کاکہنا تھاکہ ہم نے جھوٹے اوربے بنیاد مقدمات میں بہت کچھ برداشت کیا ۔پی ٹی آئی ٹولے کے ساتھ تووہ کچھ نہیں ہواجو ہمارے ساتھ ہوا-یہ لوگ ابھی 9مئی چاہتے ہیں تاہم ان میں سے بعض کا سوفٹ ویئراپ ڈیٹ ہوچکاہے اسی وجہ سے وہ اپنے ہی دوجلسوں میں شریک نہیں ہوا-انہوں نے کہا کہ ملک بچانے کے لیے ہم نے 16ماہ کی حکومت حاصل کی جس کی وجہ سے سیاسی نقصان کا سامنا کیاعوام بتائیں معاشی استحکام کوغیرمستحکم کس نے کیا?-2017 او2018کا موازنہ کیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں