جیکب آباد ،2 مختلف واقعات میں معصوم بچی اور سکو ل کے استاد جاںبحق

جیکب آباد ( آئی این پی ) جیکب آباد میں2 مختلف واقعات میں معصوم بچی اور پرائمری سکو ل کے استاد جاںبحق ہو گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے دریا خان چوک پر تیز رفتار مزدا گاڑی نے موٹر سائیکل سوار پرائمری اسکول ٹیچر وزیر علی جعفری کو ٹکر مار دیا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا، علاوہ ازیں ٹھل کے محمد میاں سومرو کالونی میں 5سالہ معصوم بچی دعا سومرو گھر کے بھاہر کھیلتے ہوئے تالاب میں گر پڑی اہل علاقہ نے بچی کو نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں وہ فوت ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں