کوئٹہ، نجی اسکول میں بچے پر تشدد کرنے میں ملوث 2اساتذہ گرفتار

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ کے نواحی علاقے میں نجی اسکول میں ایک طالب علم پر2 ٹیچرزکی جانب سے تشدد کا معاملہ سامنے آیا ہے تشدد کرنے پر متاثرہ طالب علم کے والد نے ٹیچرز کےخلاف ایف آئی آر درج کرادی جس پر دونوں کو گرفتار کرلیاگیا۔کوئٹہ میں کمسن طالب علم محمد ایان پر تشدد کا کیس کلی شابومیں واقع ایک نجی اسکول میں پیش آیا متاثرہ طالب علم کے والد محمد رفیق کے مطابق گزشتہ روز اس کے بیٹے پر دو ٹیچرز نے پلاسٹک کے پائپوں سے تشدد کیا جس سے اس کے بیٹے کے جسم پر شدید چوٹیں آئیںاور وہ زخمی ہوگیااس معاملے پر اس نے تھانہ ائرپورٹ میں دونوں ٹیچرز کےخلاف مقدمہ درج کرادیا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ٹیچرزکو گرفتار کرلیاجن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں