دالبندین میں بھتہ خوری کے الزام پر پولیس ملازم معطل
دالبندین:ایس پی چاغی کیپٹن ریٹائرڈ زوہیب محسن نے بھتہ خوری کے الزام میں پولیس ملازم محمد ناصر کو معطل کردیا۔تفصیلات کے مطابق عوامی شکایت کا فوری نوٹس لیتے ہوے ایس پی چاغی جناب کیپٹن ریٹائرڈ زوہیب محسن نے مغربی پولیس چوکی نزد مجید خان نوتیزی ہاؤس میں تعینات پولیس ملازم محمد ناصر جو کہ شہریوں کو مختلف طریقوں سے بہانہ بنا کر بھتہ وصولی کرتا تھا اسکو معطل کردیا اور اسکے خلاف مزید محکمانہ کاروائی کا حکم دیدیا۔ایس پی چاغی کیپٹن ریٹاہرڈ زوہیب محسن نے کہا کہ عوام کے خلاف اقدامات اٹھانے یا انہیں ہراساں اور پریشان کرنے والے پولیس اہلکاروں کو کبھی معاف نہیں کیا جاہیگا عوام کا بھی حق ہے کہ وہ پولیس کیساتھ تعاون کریں انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کے حوالے سے کسی بھی شہری کو شکایت ہوتو براہ راست میرے نمبر پہ رابطہ کرے یا میرے آفس آکے مجھ ملے انشاء اللہ پولیس سے ریلیٹڈ کوء بھی جاہز مسہلہ ہو انہیں حل کرنے کی کوشش کرونگا


