کوئٹہ، جنسی ہراسانی اور بلیک ملنگ میں ملوث ملزم گرفتار

کوئٹہ(این این آئی) سائبر کرائمز نے جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون شہری کو ہراساں اور بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم کو کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون میں چھاپہ مار کر گرفتارکرکے اسکے قبضے سے موبائل فون بھی ضبط کرلیا گیا ہے ضبط شدہ فون سے مذکورہ سوشل میڈیا اکاونٹس اور دیگر شواہد بھی ملے ہیں ۔ترجمان نے بتایاکہ ملزم متاثرہ خاتون کے نام پر جعلی فیس بک اکاو¿نٹس بنا کر قابلِ اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرنے میں ملوث پایا گیا ہے ملزم ان اکاو¿نٹس کے ذریعے متاثرہ خاتون اور اس کے گھر والوں کو بلیک میل کرنے میں ملوث تھا ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں