داسو حملے کے 2 ملزمان کی مبینہ مقابلے میں ہلاکت کا مقدمہ درج

داسو حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت گرفتار 2 ملزمان کی ہلاکت کا مقدمہ تھانہ بہادر شاہ میں درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ مجرموں کو چھڑوانے کے لیے حملہ کرنے والے 12 مشتبہ افراد کے خلاف درج کیا گیا، مقدمے میں دہشت گردی اور قتل سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق تخریب کاروں کی فائرنگ سے پولیس کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا، 2 پولیس اہلکاروں کو گولیاں لگیں جو بلٹ پروف جیکٹ کے باعث محفوظ رہے۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان حسین اور ایاز اپنےحملہ آور ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔واضح رہے کہ 14جولائی 2021ء کو داسو حملے میں 9 غیر ملکیوں سمیت 13 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں