دکی میں 21 کان کنوں کا قتل، بی ایل اے کی حملے میں ملوث ہونے کی تردید

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلے کی کان پر حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے جس میں 21 کان کن قتل ہوگئے تھے۔ڈان نیوز کے مطابق غیر ملکی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دو روز قبل درجنوں مسلح حملہ آوروں نے بلوچستان میں کوئلے کی ایک کان میں بندوقوں، راکٹوں اور دستی بموں سے حملہ کیا۔حملہ آوروں نے کچھ کان کنوں کو اس وقت مارا جب وہ سو رہے تھے اور دیگر لوگوں کو قطار میں کھڑا کرنے کے بعد انہیں گولیاں مار کر قتل کردیا۔نجی نیوز ڈان کے مطابق کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کی جانب سے ایک ای میل میں بلوچستان کے ضلع دکی میں 21 پشتوں کان کنوں کی قتل کی مذمت کی اور یہ واضح کیا کہ اس افسوسناک واقعے میں ہماری تنظیم ملوث نہیں ہے۔افغانستان اور ایران کی سرحدوں سے متصل معدنیات سے مالا مال صوبہ بلوچستان میں جنید کول کمپنی کی کان پر کیے جانے والے حملے کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں