بگٹی قبائل کا کچے کے ڈاکووں کے مظالم کےخلاف اورمغویوں کی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

کوئٹہ( این این آئی) بگٹی قبائل کے زیر اہتمام کچے کے ڈاکووں کے مظلم کے خلاف اور مغویوں کی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ اتوار کو کوئٹہ پریس کلب کے باہر بگٹی قبائل کے زیر اہتمام کچے کے ڈاکووں کے مظلم کے خلاف اور مغویوں کی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،مظاہرین نے سندھ حکومت کے خلاف نعرے بازی کی،مظاہرین کا کہنا تھا کہ کچے کے ڈاکووں نے بگٹی قبائل کے دو افراد کو اغوا کیا ہوا ہے اور اب انکی رہائی کے لئے پانچ کروڑ روپے کی ڈیمانڈ کر رہے ہیں ،حکومت بلو چستان سے مطالبہ ہے کہ بگٹی قبائل کے مغویوں کو بازیاب کرایا جائے اگر مغویوں کو بازیاب نہیں کرایا جاتا تو ہم احتجاج میں وسعت لائیں گے۔
Load/Hide Comments