چمن بارڈر سے ہشتگرد داخل ہورہے تھے اس لئے بند کیا،ضیاء لانگو

چمن:صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو اور صوبائی وزیر زراعت زمرک خان اچکزئی کا پاک افغان بارڈر پر گزشتہ روز پیش ہونے والے واقعے کے نتیجے میں پاک افغان بارڈر کا دورہ گزشتہ روز ہونے والے بندش کے حوالے سے تاجروں اور محنت کش سے مذاکرات کریں گے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں ملک دشمن عناصر اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں جو اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگےپاک افغان بارڈر کی بندش کی بنیادی وجہ دہشت گردی تھی جہاں سے دہشت گرد یہاں داخل ہو رہے تھےعوام کو روزگار فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن سیکورٹی معاملات پر بھی کمپرومائز نہیں کر سکتےچمن بارڈر کی صورتحال افسوسناک ہے شہید ہونے والوں کی شہادت پر دکھ اور زخمیوں کے کامل صحت کے لیے دعا گو ہوں

اپنا تبصرہ بھیجیں