وزیراعلی اور کور کمانڈر کی زیر صدارت اجلاس ،حالیہ واقعات اور انکے محرکات سمیت دیگر اہم امور پر بریفننگ

کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان کی سول و عسکری قیادت کا قیام امن کے لئے مربوط اقدامات اٹھانے کا فیصلہ ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم کی زیر صدارت پیر کو کوئٹہ میں اعلی سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد ہوا جس میں آئی جی ایف سی نارتھ سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس کے شرکاکو ایف سی بلوچستان (نارتھ ) کی جانب سے صوبے کی موجودہ سیکورٹی صورتحال، حالیہ دہشتگردی کے واقعات اور انکے محرکات سمیت دیگر اہم امور پر بریفننگ دی گئی ۔اجلاس میں سول و عسکری قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا بلوچستان کے امن و استحکام کوخراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی ۔وزیراعلی اور کور کمانڈر نے ہدایت کی کہ سیکورٹی فورسز صوبے میں قیام امن کے لئے مربوط اقدامات اٹھاتے ہوئے عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں