لاپتہ افراد کے احتجاج کو روکنے کیلئے سٹرکیں بند اور کراچی پریس کلب کو سیل کردیا گیا، سمی دین

کراچی (مانیٹر نگ ڈیسک)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما ءسمی دین بلو چ نے اپنے سوشل میڈیا اکا ونٹ ایکس پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ کل بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال کے بعد آج ہونے والے احتجاج کو روکنے کے لیے پریس کلب کراچی کو سیل کردیا گیا ہے پریس کلب تک جانے والے تمام سڑکوں کو بند کیا گیا ہے باقی بی وائی سی کے علاوہ جن جن کو احتجاج کرنا ہے انکے احتجاج بغیر روکاٹ کے جاری ہیں ہمارے احتجاج کا مقصد بلوچ نوجوانوں کی جبری گمشدگیوں میں شدت کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا ہے ایک طرف پیپلز پارٹی کے رہنما عالمی فورمز اور میڈیا کے سامنے انسانی حقوق پر بڑے بڑے لیکچر دیتے ہیں مگر انسانی حقوق کی پامالیوں میں بھی آگے نظر اتے ہیں پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے اور یہ حق صرف بلوچوں اور پشتونوں سے چھین لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں