لورالائی، لیویز کی گاڑی اور ٹرک میں تصادم ،تین اہلکار زخمی
لورالائی (آن لائن) لیویز کی گاڑی اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل میختر کے علاقہ چچلو چیک پوسٹ کے قریب لیویز کی گاڑی اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں لیویز کیو آر ایف کے تین سپاہی زخمی لیویز کی گاڑی صبح پانچ بجے میختر سے چیکنگ کے لئیے گئی تھی چیکنگ کے لئے اس گاڑی کے ساتھ کوئی آفیسر یا لیویز انچارج نہیں تھا صرف کیو آر ایف کے سپاہی گاڑیوں کی چیکنگ کر نے گئے تھے انکی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا زخمیوں کو لورالائی ٹیچنگ ہسپتال لایا گیا معمولی مرہم پٹی کے بعد فارغ کر دیا۔
Load/Hide Comments


