عمران خان کی بہنوں کی ضمانت منظور، رہائی متوقع

انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت منظور کرلی۔ 20 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکی گئی۔عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی رہائی کا حکم دے دیا۔ دونوں بہنوں کی رہائی کی رٗو بہ کار بھی جاری کردی گئی۔بانی پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں کی ضمانت ڈی چوک احتجاج کیس میں منظور کی گئی ہے۔ اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 20، 20 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔ کچھ دیر میں جہلم ڈسٹرکٹ جیل سے ان کی رہائی متوقع ہے۔پراسیکیوٹر راجا نوید نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں نے کارکنوں کی قیادت کی تھی اور امن و امان کا مسئلہ پیدا کیا تھا۔اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کے مقدمے میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان 4 اکتوبر سے گرفتار تھیں۔ رُو بہ کار پہنچنے پر دونوں کو جہلم کی جیل سے رہائی کیا جائے گا۔اڈیالہ جیل کے عملے نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی رہائی کی رُو بہ کار ڈسٹرکٹ جیل انتظامیہ کو پہنچا دی۔ پی ٹی آئی وکلا کا پینل بھی ڈسٹرکٹ جیل جہلم پہنچ گیا۔ علیمہ خان کے بیٹے شہروز اور بیٹی نورین نیازی بھی پہنچ گئیں۔ جیل کے باہر پی ٹی آئی کے کارکن بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ خواتین کارکنوں کو جیل میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں