خضدار میں مچھروں کی بہتات، سینکڑوں شہری ملیریا میں مبتلا
خضدار (نامہ نگار)مچھروں کی بہتات سے ملیریا عام،عوام کی جانب سے ڈپٹی کمشنر، میونسپل کارپوریشن سے اسپرے کرانے کی اپیل، خضدار میں ملیریا عام ہوگیا۔ ہسپتال اور پرائیوٹ ہسپتالوں کلینکس میں ہر دوسرا مریض ملیریا کا ہے۔ خصوصا چھوٹے بچے ملریا سے زیادہ متاثر ہیں ۔موسم گرم کے ختم ہوتے ہی موسمی بخار اور ملیریا نے سر اٹھا لیا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ صفائی کا فقدان اور مچھروں کی بہتات ہے۔ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے بروقت مچھر مار اسپرے نہ کرانے کی وجہ سے ملیریا سمیت بخار اور دیگر بیماریاں پھیل گئی ہیں‘ ہر گھر میں 2 یا 2 سے زائد افراد ملیریا ‘ بخار ودیگر بیماری میں مبتلا ہو گئے۔ مچھروں کی بہتات کی وجہ سے کھلے آسمان میں بیٹھنا تک دشوار ہوگیا ہے۔ شہریوں کیلئے مچھر مار مہم کے حوالے سے میومسپل کارپوریشن یا محکمہ صحت کی ٹیم نے اسپرے نہیں کئے ہیں۔ عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنرخضدار اور محکمہ صحت، میونسپل کارپوریشن خضدار اپیل کی ہےکہ اسپرے کرواکر مچھروں کی بنا ہونے والے ملیریا پر کنٹرول کیاجائے۔


