مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، مشتبہ شخص گرفتار

کوئٹہ(یو این اے )مستونگ کے اسپلنجی بازار میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ایکمشتبہ شخص کو گرفتار کرلیاسیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مستونگ کے اسپلنجی بازار میں کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ شخص گرفتار کرلیا آپریشن کے دوران گرفتار مشتبہ شخص سے اسلحہ، گولہ بارود، دوربین بھی برآمد ہواسیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 25 اور 26 اکتوبر کی درمیانی شب مسلح افراد نے اسپلانجی بازار میں 2 افراد کوقتل کیا تھا، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں