دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ملٹری کورٹس کا قیام انتہائی ضروری ہے، ایمل ولی خان

اسلام آباد ( آئی این پی) اے این پی کے سربراہ ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ملٹری کورٹس کا قیام انتہائی ضروری ہے۔پختونوں کے لیے خوشخبری ہے کہ جسٹس یحیی آفریدی چیف جسٹس اف سپریم کورٹ بن گئے ہیں۔سپریم کورٹ کے فل بینچ نے 60 ہزار زیر التوا مقدمات کو جلد نپٹانے کا حکم دیا یہ خوش آئند ہے۔ وہ منگل کو پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ میں برملا کہتا ہوں کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحیی آفریدی پختون قبائل سے تعلق رکھتے ہیں۔اس پر بھی شکر کرتا ہوں کہ کوئی لاہور کا لاہوری چیف جسٹس آف پاکستان نہیں بنا۔کم از کم پختونوں کو اب یہ توقع ہے کہ انہیں انصاف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں سے سپریم کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں مظلوم لوگوں کے کیسز زیر التوا ہیں۔جن پر لوگوں کو انصاف نہیں ملتا اب ہم توقع رہے ہیں کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد لوگوں کو انصاف ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں