پلوشہ خان نے شیخ رشید کو شاہی بھکاری قرار دیدیا
اسلام آباد,پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے شیخ رشید کی طرف سے پیپلزپارٹی کے خلاف بیان بازی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شیخ رشید کو شاہی بھکاری قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کی روزی روٹی کا ذریعہ ہی پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف بیان بازی پر رہا ہے۔ وہ پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف زہر اگل کر نہ صرف غیراصولی مراعات حاصل کرتے ہیں بلکہ سیاسی طور پر زندہ رہنے کی کوشش کرتے ہیں۔ پلوشہ خان نے کہا کہ سونامی دم توڑ چکی ہے اور شیخ رشید کی سیاست نالہ لئی برد ہو چکی ہے۔
Load/Hide Comments