مریم نواز بھارت سے بات کر یں توسموگ کی سرحدیں نہیں ہوتی علی امین افغانستان سے بات چیت کا کہے تو غداربول دیا جا تا ہے، اسد قیصر
اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک)رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرقومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز بھارت سے بات کریں توسموگ کی کوئی سر حدیں نہیں ہوتی اگر علی امین افغانستان سے بات چیت کا کہے تو غدارقراردیا جاتاہے مریم نواز نے بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلان کیا، علی امین گنڈا پور نے افغانستان سے بات چیت کا کہا تو خواجہ آصف نے غدار بول دیا، آپ کریں تو واہ واہ، ہم کریں تو غداری، اسٹینڈرڈ ایک رکھیں، ہم مر رہے ہیں عمران خان سے ملاقات کے لیے گئے تو کہا گیا کہ سیاست پر بات نا کریں۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ کل ہم عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل گئے لیکن ہماری توہین کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا گیا کہ سیاسی بات نہیں کریں گے، ہم نے کہا کہ کیا ہم عمران خان سے موسم پر بات کریں؟ یہ ہماری نہیں بلکہ پارلیمنٹ کی توہین کی گئی۔واضح رہے گزشتہ روز تحریک انصاف کا وفد عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل گیا تھا مگر انہیں ملاقات کی اجازت نا مل سکی۔


