عمران خان فتنہ ،انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے فوجی عدالتوں کا قیام انتہائی ناگزیر ہے،ایمل ولی
اسلام آباد (آ ئی این پی) اے این پی کے سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کی 77 سالہ تاریخ میں سب سے بڑا فتنہ ہے۔،پی ٹی آئی کو جتنی جلدی ہو جائے کچل دیا جائے۔یہ فتنہ پاکستان کی سالمیت کے لیے خطرہ ہے۔پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے نام پر کھلواڑ نہ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت جو نجکاری کا طرز عمل اپنایا جا رہا ہے یہ انتہائی ناپسندیدہ ہے،پی آئی اے پاکستان کی شناخت اور وقار کی علامت ہے،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے شر سے کوئی بھی جماعت محفوظ نہیں ہے اور نہ ہی پاکستان کی سا لمیت محفوظ ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہیں،کے پی کے اور بلوچستان کے اندر سارا فتنہ اور فساد انہی کا پھیلایا ہوا ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمیں کچھ نہیں بتایا گیا کہ 26ویں ترمیم کے بعد 27ویں آئینی ترمیم بھی آرہی ہے، اور اگر 27 ویں ائینی ترمیم لائی جاتی ہے اور وقت اور حالات کے پیش نظر کی جائے گی تو ہم اس کی حمایت کریں گے،انہوں نے کہا کہ اگر 27 ویں آئینی ترمیم لے کر آنی ہے تو پھر اس کا اختیار سیاست دانوں کے پاس ہونا چاہیے نہ کہ اسٹیبلشمنٹ کے پاس۔ انہوں نے کہا کہ 26 ویں ائینی ترمیم میں جو چیزیں رہ گئی ہیں وہ 27ویں آئینی ترمیم میں لے کر آنی چاہیے،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے فوجی عدالتوں کا قیام انتہائی ناگزیر ہے،انہوں نے کہا کہ اگر کوئی آئینی ترمیم لانی ہے تو اسے پارلیمنٹیرینز کو اعتماد میں لینے چاہیے،نہ صرف دارالحکومت اسلام آباد بلکہ پورے ملک میں چوری ڈکیتی اغوا کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے،وفاقی اور صوبائی وزارت داخلہ کے حکام اس کے ذمہ دار ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر گزشتہ 50 سالوں سے اس بنیاد پر حکومت کی جا رہی ہے کہ پاکستان کے اندر دہشت گردی اور انتخاب پسندی فروغ پا رہی ہے،اور اسی کو جواز بنا کر ملٹری آپریشن کیے جاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ چائنہ کے پاکستان میں سفیر نے بھی کہا ہے کہ چائنہ کے جو لوگ پاکستان میں کام کر رہے ہیں انہیں سکیورٹی فرام کی جائے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ عدم استحکام لمیت اور استحکام محفوظکا شکار ہیں تو پھر چائنہ کے لوگ تو پھر یہ کہیں گے کہ ہم کو سیکورٹی فراہم کی جائے،انہوں نے کہا کہ پورا ملک جرائم کی آماجگاہ بن چکا ہے۔


