عادل خان بازئی کی نا اہلی کیلئے تیسرا خط الیکشن کمیشن کو ارسال

اسلام آباد،کوئٹہ(یو این اے )قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے رکن اسمبلی عادل خان بازئی کے نااہلی ریفرنس پر جلد فیصلے کیلئے الیکشن کمیشن کو تیسرا خط لکھ دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف نےآرٹیکل 63 اے کے تحت عادل بازئی کو نااہل کرنے کا ریفرنس سپیکر کو بھجوایا تھا، قومی اسمبلی نے عادل بازئی کو نااہل کرکے نشست خالی قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے ، عادل بازئی آزادحیثیت سیاین اے 262 سیرکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، کامیابی کیبعدعادل بازئی نے مسلم لیگ(ن)کاحلف نامہ جمع کراکرشمولیت اختیارکی تھی۔عادل بازئی نے پارٹی قیادت کی ہدایات کیبرعکس بجٹ اور 26 ویں آئینی ترمیم میں ووٹ نہیں دیا تھا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اس سے پہلے بھی دو خطوط الیکشن کمیشن کو لکھ چکا ہے ۔تیسراخط آج ایڈوائزرقانون سازی محمد مشتاق کی جانب سے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو بھجوایا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں