ڈیورنڈ لائن پر کارو بار کی بندش ، بدامنی کے واقعات معدنیات کو ہڑپنے کے سوا کچھ نہیں، اے این پی
چمن(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ 22نومبر کو شہدا وطن کی یاد میں منعقدہ جلسہ عام رواں دگرگوں صورتحال میں سنگ میل کی حثیت رکھتا ہے چار عشروں سے جاری نسل کشی اپنی جگہ اب پشتونوں کی معاشی قتل عام کی منصوبے رو بہ عمل ہے ڈیورنڈ لائن پر کارو بار کی بندش دکی ہرنائی شیرانی ژوب میں مسلط کردہ دہشت گردی پشتون وطن میں مدفن معدنیات کو ہڑپ کرنے کے سوا کچھ نہیں اس تمام تر تناظر میں فخرافغان باچا خان کی برپاکردہ تحریک کے تسلسل عوامی نیشنل پارٹی اور اس کی قیادت پشتون افغان وطن کی جملہ مسائل سے چھٹکارا دلانے شہدا کی ارمانوں کی تکمیل وسائل پر اختیار حقیقی جمہوریت کی بحالی پارلیمان کی بالادستی کے لئے پرامن جمہوری جدوجہد کو ناگزیر سمجھتے ہوئے میدان عمل میں موجود ہے کارکن اور ذمہ داران 22نومبر کو منعقد جلسہ کامیابی کیلئے جدوجہد تیز تر کردیں ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا مرکزی نائب صدر ورکن صوبائی اسمبلی سلمی کاکڑ ضلعی صدر عبدالخالق حقمل نے باچاخان مرکز چمن ضلعی کابینہ تحصیل صدور جنرل سیکرٹریز کے مشترکہ اجلاس کے شرکا سے خطاب کے دوران کیا اجلاس میں شہدا وطن کی یاد میں منعقدہ جلسہ عام کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا جلسہ عام کیلئے انتظامی کمیٹیوں کی تشکیل اولسی رابطہ مہم کو تیز کرنے تحصیل کی سطح پر بنیادی یونٹوں کے دورے اور دیگر امور سے متعلق تفصیل سے غور وخوض ہوا اجلاس میں اس عہد کااظہار کیاگیا کہ ماضی کی مانند امسال بھی شہدا وطن شہید خان جیلانی خان اچکزئی شہید اسدخان اچکزئی کی برسی انتہائی احترام اور عقیدت کیساتھ منائی جائیگی اجلاس میں کہا گیا کہ عوامی نیشنل پارٹی شہدا کی امین جماعت کی حثیت سے اکابرین شہدا کی یاد منانا اپنے اوپر قرض سمجھتی ہے انہی شہدا اور اکابرین کی قربانیوں اور جدوجہد کی بدولت اے این پی صد سالہ جہد کو دوام دی ہوئی ہے اور بہت سارے مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود فکر باچا خان اکابرین کے متعین کردہ اہداف کے حصول کے لیے محو سفر ہے اجلاس میں پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ ہر سطح پر اولسی رابطہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔


