پنجگور،نامعلوم افراد کی فائرنگ ، ایک شخص زخمی

پنجگور(یو این اے ) پنجگور میں گزشتہ شب گرمکان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہسپتال منتقل پولیس کے مطابق دوست جان ولد احمد جان ساکن گرمکان اپنے دوست ارسلان کے ہمراہ بسواری سی ڈی موٹر سائیکل گھر جارہے تھے کہ کگرمکان میں نامعلوم افراد نے ان پر پیچھے سے فائر کردی جس کے نتیجے میں دوست جان زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس تھانہ سریکو ران پنجگور کارروائی کررہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں