ٹرمپ کو سابق امریکی صدر جان ایف کینڈی کی طرح قتل کیا جاسکتا ہے،روس
ماسکو(صباح نیوز)روسی سلامتی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمتری میدویدوف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو سابق امریکی صدر جان ایف کینڈی کی طرح قتل کیا جاسکتا ہے۔روسی سلامتی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین کا کہنا ہے امریکی صدارت کے لیے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ جیت گئے تو یوکرین میں جنگ نہیں روک سکیں گے ۔ اگرانہوں نے جنگ روکنے کی کوشش کی تو قتل کردیا جائے گا ۔ امریکی انتخابات میں روس کے لیے کچھ نہیں بدلے گا۔
Load/Hide Comments


