نئی قانون سازی 26 ویں آئینی ترمیم کی توہین ہے، مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک) سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے کی جانے والی نئی قانون سازی 26 ویں ا?ئینی ترمیم کی توہین ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی شک کی بنیاد پر 90 روز اپنی تحویل میں رکھنے اور تحویل کی مدت میں اضافہ کرنا ملک میں سول مارشل لا قائم کرنے کے مترادف ہوگا اور جمہوریت کے چہرے پر ایک دھبا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) جو جمہوریت اور ووٹ کو عزت دینے کے علمبردار ہیں، وہ ا?ج ایک ایسا ایکٹ پاس کررہے ہیں جو اپنے ہاتھوں سے جمہوریت کے چہرے پر دھبا لگانے کے مترادف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں