بلوچستان، کالجز کی رجسٹریشن فیس 5000 سے واپس 1500 کر دی گئی
کوئٹہ (آن لائن) ڈائریکٹوریٹ آف کالجز اینڈ ہائر ایجوکیشن بلوچستان نے کالجز کی رجسٹریشن فیسوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لے لیاڈائریکٹوریٹ آف کالجز اینڈ ہائر ایجوکیش بلوچستان کے مطابق کالجز کی رجسٹریشن فیسوں میں اضافے کی واپسی کا فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا ، صوبے بھر کے کالجز کی انتظامیہ کو ہدایات دی گئی ہیں کہ رجسٹریشن فیس 5 ہزار کی بجائے 1500 روپے وصول کی جائے رجسٹریشن فیسوں میں اضافے کے خلاف طلبا نے احتجاج بھی کیا تھاکوئٹہ میں گراں فروشی پرضلعی انتظامیہ نے 17 دکانداروں کو گرفتار 5 دکانیں سیل ، 19 کو وارننگ جاری کر دی ضلعی انتظامیہ کے مطابق گرانفروشی کی شکایت پر شہر کے مخت علاقوں کارروائیاں کی گئیں ، اسسٹنٹ کمشنر کچلاک بہادر خان نے سمنگلی،بلیلی،خیزی چوک اور کچلاک میں 113 دکانوں کا دورہ کیا 17 دکانداروں کو گرفتار اور5 دکانیں سیل کرکے دکانداروں کو جیل بھجوا دیا گیا جبکہ 19 دکانداروں کو وارننگ جاری کی علاقے میں بیف شاپس، مٹن شاپس، پولٹری، تندوروں اور بیکریوں میں وزن، صفائی سھترائی اور قیمتوں کا جائزہ بھی لیا،مختلف پیٹرول پمپوں پر گیج کا معائنہ کرتے ہوئے سخت وارننگ بھی جاری کی گئی۔


