کراچی ایئرپورٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 2 خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا، سی ٹی ڈی

(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ پولیس، سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے کراچی میں دو خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا۔حکام کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے قریب حملے کے ماسٹر مائنڈ کو بھی بلوچستان کے علاقے وندر سے حراست میں لے لیا گیا۔حکام کے مطابق گرفتار خودش حملہ آوروں سے خودکش جیکٹ، دستی بم، اسلحہ اور واکی ٹاکی بھی برآمد ہوا ہے۔حکام کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے قریب خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ جاوید کو بلوچستان کے علاقے وندر سے گرفتار کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں